حیدرآباد۔21۔دسمبر (اعتماد نیوز)اے پی این جی او کے صدر اشوک بابو نے آج
ریاستی کل جماعت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے کہا کہ متحدہ ریاست کے لئے سیاسی
طاقت ناگریز ہے۔ انہوں نے اے پی این جی او ہوم میں اجلاس کے بعد میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کہا کہ 158ارکین اسمبلی کی مخالفت اگر تلنگانہ بل پر ہو تو
ریاست کے تقسیم کو روکنا ممکن ہے۔ ریاستی وزیر شیلجا ناتھ نے بھی میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اس وقت
نازک صورت حال سے دو چار ہے۔ انہوں نے
متحدہ ریاست کے لئے بلا تفریق سیاسی جماعتوں کے اتفاق پر زور دیا۔ چنانچہ
آج منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں چار ریاستی جماعتوں نے شرکت کی جن میں
کانگریس کے قائدین شیلجا ناتھ ‘رکن پارلیمنٹ سبم ہری ‘تلگو دیشم سے رکن
پارلیمنٹ سجنا چودھری‘وی کیشو ‘لوک ستا اور سی پی ایم جماعتوں کے قائدین نے
شرکت کی۔اس موقع پر اے پی اے جی او ہوم کے پاس بھاری پولیس کو متعین کر
دیا گیا۔